Nov ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ: پولیس تشدد کے خلاف مظاہرہ
    امریکہ: پولیس تشدد کے خلاف مظاہرہ

امریکا کے شہر منیاپولیس میں پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف مظاہرہ ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولیس میں ایک امریکی سیاہ فام جامار کلارک کے قتل کو ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی اس شہر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

چوبیس سالہ جامار کلارک کے آبائی شہر منیا پولیس میں پیر کی رات بھی لوگوں نے کلارک کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا۔

امریکی پولیس کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف ہونے والے اس مظاہرے کے دوران فائرنگ بھی ہوئی جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔امریکی پولیس حکام کے مطابق پانچ میں سے تین زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

امریکی سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ امریکی پولیس نے جامار کلارک کو ان کے سر پر گولی مارکر ہلاک کیا جبکہ کلارک کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں اور وہ زمین پر پڑے ہوئے تھے۔

ٹیگس