Nov ۳۰, ۲۰۱۵ ۰۶:۳۰ Asia/Tehran
  • فرانس نے اپنا طیارہ بردار بیڑا شارل دو گل مشرقی بحیرۂ روم میں روانہ کردیا ہے۔
    فرانس نے اپنا طیارہ بردار بیڑا شارل دو گل مشرقی بحیرۂ روم میں روانہ کردیا ہے۔

ترکی کی حکومت نے فرانس کو اجازت دی ہے کہ وہ داعش دہشت گردوں کے خلاف فوجی حملے کے لئے اس ملک کی فضائی حدود سے استفادہ کرسکتا ہے-

ترکی کے اخبار ڈیلی صباح نے لکھا ہے کہ فرانس کا طیارہ بردار بیڑا شارل دو گل ترکی کی ایک جنوبی بندرگاہ سے لاجسٹیک مدد حاصل کرسکتا ہے- اس رپورٹ کے مطابق ترکی نے فرانس کو یہ بھی اجازت دی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے کی صورت میں اس ملک کے اینجرلیک ہوائی اڈے سے بھی استفادہ کرسکتا ہے-

تیرہ نومبر کو فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد، فرانس نے داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر حملے کا فیصلہ کیا ہے- واضح رہے کہ فرانس میں داعش کے دہشت گردانہ حملے کے بعد فرانس نے اپنا طیارہ بردار بیڑا شارل دو گل مشرقی بحیرۂ روم میں روانہ کردیا ہے-

ٹیگس