Sep ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • اولیانوف: امریکا اور یورپی ٹرائیکا نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو سیاسی بنادیا ہے

جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی میں روسی مندوب میخائیل اولیانوف نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپی ٹرائیکا نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو سیاسی بنادیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:   ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے میں روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے کہا ہے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ امریکا اور تین یورپی ملکوں، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو سیاسی بنادیا ہے اور مستقل طور پر ایسے اقدامات انجام دے رہے ہیں جن سے حالات بدتر ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں غیر قانونی  طور پر امریکا کو جامع ایٹمی معاہدے سے نکال لیا تھا۔

 آئی اے ای اے میں روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے کہا کہ  ٹرمپ کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پانچ دور انجام پائے۔

 انھوں نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کے چھٹے دور کے لئے 15 جون کی تاریخ طے تھی کہ اسرائیل نے ایران پر جارحانہ حملہ کردیا اور مذاکرات کا یہ سلسلہ رک گیا۔

ٹیگس