پاکستانی سیاستداں: اسلامی حکومتیں الصمود آزادی بیڑے کو سیکورٹی فراہم کریں
الصمود کاروان آزادی کے رکن پاکستان کے ممتاز سیاستداں اور سابق رکن پارلیمان نے کہا ہے کہ عالمی براداری بالخصوص اسلامی حکومتوں کو غزہ جانے والے آزادی بیڑے میں شامل بحری جہازوں کو سیکورٹی فراہم کرنی چاہئے۔
سحرنیوز/پاکستان: جماعت اسلامی پاکستان کے سینیررہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مشتاق احمد خان چار دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ غزہ کی طرف روانہ ہونے والے الصمود آزادی بیڑے میں شامل ہیں۔
انھوں نے پاکستان اور دیگر مسلم ملکوں کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد لے کر روانہ ہونے والے الصمود آزادی بیڑے کو سیکورٹی فراہم کریں۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل اس آزادی بیڑے کو دھمکیاں دے رہا ہے لیکن یہ بیڑا کسی بھی دھمکی اور خطرے کو خاطر میں لائے بغیر غزہ کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ تقریبا 20 امدادی بحری جہازوں پر مشتمل الصمود آزادی بیڑا گزشتہ اتوار کو اسپین کے ساحلی شہر بارسلونا سے غزہ کے لئے روانہ ہوا ہے۔