طالبان کا دس افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی
Nov ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
-
طالبان کا دس افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے صوبہ تخار میں درقد اور یانجی کلا شہروں کے درمیان افغان فوج کے قافلے پرحملہ کرکے دس فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان کے حملے میں افغان فوج کے تین ٹینکوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ ادھر طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے پیر کی شام صوبہ زابل کے صدر مقام فلات کے اسپن غبرگہ علاقے میں افغان فوج کے ایک ٹینک کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی مارے گئے۔
قاری یوسف احمدی نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات کی طرف اشارہ نہیں کیا ہے۔
افغانستان کے فوجی ذرائع نے اس خبر کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔