Dec ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • فرانس میں ایک سو ساٹھ مسجدیں بند کئے جانے کا امکان
    فرانس میں ایک سو ساٹھ مسجدیں بند کئے جانے کا امکان

فرانس کے ایک اہم مذہبی پیشوا نے کہا ہے کہ فرانسیسی حکومت نے جلد ہی ملک کی ایک سو ساٹھ مسجدوں پر تالے لگانے کا فیصلہ کیا ہے

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق فرانس کے اہم مذہبی پیشوا حسن العلاوی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد نافذ ہنگامی حالت کے قانون کے مطابق فرانس کی ایک سو ساٹھ مسجدوں کو بند کیا جا سکتا ہے-

فرانس کے وزیر داخلہ "برنارڈ کے جینیو " کے مطابق ہنگامی حالت کے قانون کی بنیاد پر گذشتہ دو ہفتوں کے دوران فرانس میں تین مسجدوں کو بند کیا جا چکا ہے-

فرانس کے وزیر داخلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے بدھ کو مرکزی پیرس میں ایک مسجد میں چھاپہ مارا تھا اور تلاشی کے دوران ایک ریوالور ملی تھی جس کے بعد اس کے مالک گرفتار کر لیا گیا - انھوں نے بتایا کہ ہم مسلسل مسجدوں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مشکوک مسجدوں اوران کے اماموں پر ہماری سخت نظر ہے-

فرانس کے مذہبی پیشوا حسن العلاوی کے مطابق فرانس میں کل دو ہزار چھ سو مسجدیں ہیں-

ٹیگس