سوویت یونین کے آخری رہنما کی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف بین الاقوامی باہمی تعاون کی اپیل
سوویت یونین کے آخری رہنما نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف بین الاقوامی باہمی تعاون کی اپیل کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سوویت یونین کے آخری رہنما میخائیل گورباچوف نے دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے کے لئے دنیا کے تمام ممالک کے باہمی تعاون کی اپیل کی ہے۔
گورباچوف کی اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب امریکا سمیت یورپی ممالک اور ان کے عرب اتحادی عملی طور پر دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔
میخائیل گورباچوف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے تمام ممالک کو ہم آہنگی کے ساتھ داعش کے خلاف اقدامات انجام دینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں کیونکہ دہشت گردی کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔
گورباچوف نے مزید کہا کہ عالمی طاقتوں کا ایک دوسرے سے اعتماد اٹھ چکا ہے جس سے سرد جنگ کے بدترین زمانے کی یاد تازہ ہوگئی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ہے۔
سوویت یونین کے آخری رہنما گورباچوف نے دہشت گردی کی حمایت بند کئے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔