Dec ۲۶, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • فرانس میں مسجد پر حملہ ، مقدسات کی توہین
    فرانس میں مسجد پر حملہ ، مقدسات کی توہین

فرانس میں مسلمانوں کے ساتھ حکومت کے امتیازی سلوک کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد ایک گروہ نے مسجد پر حملہ کیا اور مقدسات کی توہین کی

رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی فرانس کے جزیرہ کرس کے شہر آژاکسیو میں ایک گروہ نے ایک مسجد پر حملہ کر دیا اور اسے شہید کرنے کے ساتھ ہی اسلامی مقدسات کی توہین کی-

فرانس پریس نے اس نسل پرستانہ اقدام کو انجام دینے والوں کے لئے مظاہرین کی لفظ استعمال کی ہے- فرانس پریس نے رپورٹ دی ہے کہ لوگوں نے مسجد کے شیشے توڑ دیئے اور حال کو تباہ کر دیا اس رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے مسجد میں رکھے ہوئے قرآن مجید کو بھی نذرآتش کر دیا-

یہ ایسے عالم میں ہے کہ فرانس کی پولیس نے پیرس حملوں کے بعد سے مسلمانوں کے گھروں اور مسجدوں پر چھاپے مارنا اور ان کی تلاشی لینا شروع کر دیا ہے- تیرہ نومبر کو ہونے والے پیرس حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی- اس حملے میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوئے تھے-

ٹیگس