Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • شام کے مسائل پر یورپی یونین کی تشویش

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے شام میں انسانی صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

بریسلز میں یورپی یونین کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ شام کی صورت حال پر غور کرنا، یورپی یونین کے موجودہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں جاری سانحات کو روکنے کے لئے عالمی برداری کو متوجہ کرانا یورپی یونین کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات تسلیم کرنا ہو گی کی شام کی صورت حال خودبخود بہتر نہیں ہو گی۔ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ سیاسی عمل کے ساتھ ساتھ انسان دوستانہ امداد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور شام مخالفین کے رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات بخوبی معلوم ہے کہ امن کا حصول آسانی سے ممکن نہیں تاہم امید ہے کہ آخر کار ہم اس مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ٹیگس