Jan ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • داعش کا یہ نیا کلپ شام اورعراق میں تیار کیا گیا ہے۔
    داعش کا یہ نیا کلپ شام اورعراق میں تیار کیا گیا ہے۔

داعش دہشت گرد گروہ کے نئے ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ پیرس حملوں سے پہلے یہ عناصر عراق اور شام میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہے ہیں-

رپورٹوں کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے اپنا ایک نیا ویڈیو جاری کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جن دہشت گردوں نے پیرس میں حملے کئے تھے وہ اس سے قبل عراق اور شام میں مختلف کارروائیاں انجام دے چکے تھے اور داعش کے رکن رہ چکے تھے-

داعش کا یہ نیا کلپ جس میں تیرہ نومبر دو ہزار پندرہ میں پیرس حملوں میں ملوث افراد نظر آرہے ہیں، شام اور عراق میں تیار کیا گیا ہے اور اس میں موجود افراد سزائے موت دینے اور سر قلم کرنے میں مصروف ہیں-

اگر اس ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کی تصدیق ہو جائے تو اس سے ثابت ہو جائے گا کہ پیرس حملے جن میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوئے تھے ، منظم سازش کا نتیجہ تھے جو شام یا عراق میں تیار کی گئی تھی اور یورپ میں اس پر عمل درآمد ہوا ہے-

رپورٹ کے مطابق ایسا نظر آتا ہے کہ اس ویڈیو میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ پیرس حملے کے عناصر یورپ واپس جانے سے پہلے شام اور عراق میں مختلف جرائم انجام دے چکے ہیں اور داعش کی جانب سے یورپ میں کارروائیوں کے لئے بھیجے گئے ہیں-

ٹیگس