Feb ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا: اسکولوں کو بم دھماکوں سے اڑانے کی دھمکی

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں بم دھماکوں کی دھمکیاں ملنے کے بعد تین اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا۔

آسٹریلیا کے سیکورٹی حکام کے مطابق ان تین اسکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو ٹیلیفون پر بم دھماکوں کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد احتیاط کے طور پر ان اسکولوں کے تمام اساتذہ اور طلباء کو باہر نکال لیا گیا۔ آسٹریلیا میں اس ہفتے نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے بعد یہ دوسری بار ہے کہ بم دھماکوں کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسکولوں اور کالجوں کو خالی کرایا گیا ہے۔ جمعے کے روز بھی سڈنی اور میلبورن میں اس طرح کی دھمکیاں ملنے کے بعد تین انٹر کالجوں اور ایک پرائمری اسکول کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کا محکمہ، مختلف شہروں میں اسکولوں اور کالجوں کو ٹیلیفون پر دی جانے والی دھمکیوں کے واقعات و خطرات سے باخبر ہے اور ادارۂ تعلیم و تربیت کے تعاون سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ سڈنی کے ادارۂ تعلیم و تربیت کے ترجمان نے بھی اعلان کیا ہے کہ دھمکیاں ملنے کے بعد، طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اسکولوں اور کالجوں میں احتیاط کے طور پر سیکورٹی کے خاص اقدامات کئے گئے ہیں۔

ٹیگس