روس کے ساتھ اب سرد جنگ شروع نہیں ہو گی
آسٹریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین، روس کے ساتھ ایک بار پھر سرد جنگ شروع نہیں ہونے دے گی۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ سیاسٹین کورٹرز نے روسی خبر رساں ایجنسی ریانووستی سے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ سرد جنگ تاریخ میں باقی رہے۔
واضح رہے کہ روس کے وزیر اعظم دیمیتری مدیدوف نے میونیخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا تھا کہ روس اور نیٹو کے تعلقات اس وقت نئی سرد جنگ کی حد تک خراب ہو چکے ہیں۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ نے شام کے بحران کا ذکر رکرتے ہوئے کہا کہ شام میں اس وقت کچھ ایسے حالات پیدا ہو رہے ہیں کہ جن کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک اور عالمی جنگ اب دور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کی صورت حال سے بچنے کے لئے سب کو کوشش کرنی چاہئے۔
انہوں نے شام سے متعلق ویانا کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے ویانا کانفرنس کے نتائج سے استفادہ کیا جانا چاہئے۔