شام کے مختلف شہروں میں جولانی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرے
شام کے بعض علاقوں سے جولانی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں –
سحرنیوز/عالم اسلام: شام کے شہروں لاذقیہ، طرطوس، حمص اور بانیاس میں ملک کی عبوری حکومت کے سربراہ ابو محمد جولانی کی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے جن میں حکومتی فورسز نے مظاہرین پر حملہ کیا ہے ۔
ارنا نے العہد نیوز ایجنسی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہزاروں شامی شہریوں نے لاذقیہ کے العمارہ اسکوائر میں جمع ہو کر علویوں کے قتل اور جبری حراست کے خلاف احتجاج کرکے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر بانیاس شہر میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور جولانی فورسز نے جبلہ کے علاقے میں مظاہرین پر گولی چلا دی ۔
دریں اثناء سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ملک کی عبوری حکومت کے سینکڑوں دستے لاذقیہ کی اس جگہ پہنچ گئے جہاں مظاہرین جمع ہیں ۔
شامی شہریوں نے حماہ کے دیہی علاقوں میں بھی مظاہرہ کیا اور جولانی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ طرطوس شہر کے سعدی میدان میں بھی زبردست مظاہرہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک شام کے مختلف علاقوں میں بدامنی اور عدم استحکام کا سلسلہ جاری ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok