Nov ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • یوکرین کے بے شمار ڈرون طیارے مار گرائے ، روس

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے فضائی دفاعی نظام نے کل رات سے روس کے مختلف علاقوں میں یوکرین کے ترانوے ڈرونز کو مار گرایا ہے-

سحرنیوز/دنیا: روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ان میں سے پینتالیس ڈرونز صرف بیلگوروڈ کے علاقے میں مار گرائے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے بیلگوروڈ، کراسنوڈار، نزنی نوگوروڈ اور ورونز کے علاقوں میں یوکرین کے ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیس یوکرینی ڈرونز کو بحیرہ اسود اور آٹھ کو بحیرہ آزوف پر مار کر تباہ کردیا ہے-
روسی وزارت دفاع نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان حملوں کے جواب میں روسی افواج نے بھی یوکرین کے فوجی اہداف اور دفاعی صنعتوں پر فضائی، سمندری اور زمینی حملے کیے ہیں۔

 

ٹیگس