روس کے گن شپ جنگی جہاز شام کی طرطوس بندرگاہ پہنچ گئے
Feb ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
روس کے گن شپ جنگی جہاز دہشت گرد گروہوں کے مقابلے کے لئے شام کی بندرگاہ طرطوس پہنچ گئے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کے اعلی عہدیدار جنرل الیگزینڈر ویکنو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ روس کےگن شپ بحری جہاز بحیرہ روم میں سرگرم روسی جنگی جہازوں کے بیڑے میں شمولیت کے لئے طرطوس پہنچ گئے ہیں۔
جنرل ویکنو نے ایک تقریب میں کہا کہ "زیلوینی دول" نامی ان جہازوں نے "سربوخوف" نامی جہازوں کی جگہ لی ہے۔
میزائلوں کے حامل جنگی جہاز "زیلوینی دول"گزشتہ سنیچر کو بحیرہ اسود کی بندرگاہ "سواستوپول" سے شام کی بندرگاہ طرطوس کے لئے روانہ ہوئے تھے۔