Feb ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • ایٹمی ہتھیاروں تک دہشت گردوں کی ممکنہ رسائی پر تشویش ہے: ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو

جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے دہشت گردوں کی ایٹمی ہتھیاروں تک ممکنہ رسائی کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے ایٹمی مواد کی فزیکل سیکورٹی کے معاہدے پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا جس کے ذریعے دہشت گردوں کی ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کے امکان کو کم سے کم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد سے بقول ان کے" دہشت گردوں کے ہاتھوں ، ان گندے بموں کے دھماکوں کے امکان کو کم کیا جاسکتا ہے۔

آئی اے ای اے کے سربراہ نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ ان کے ادارے کو انیس سو پچانوے سے لے کر اب تک ایٹمی مواد کی گمشدگی کی دوہزار آٹھ سو رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایٹمی مواد کی فیزیکل سیکورٹی کے کنونشن میں گیارہ ممالک شامل نہیں ہوئے جس کی وجہ سے اس معاہدے کو لازم الاجرا نہیں بنایا جاسکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایٹمی مواد کی فزیکل سیکورٹی کے معاہدے پر سنہ انیس سو اسی میں دستخط کیے گئے تھے۔

ٹیگس