Nov ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے اسٹریٹیجک بحری اڈے پر حزب اللہ کا خودکش ڈرون حملہ  اور میزائلوں کی بارش

لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ اشدود میں صیہونی حکومت کے اسٹریٹیجک بحری اڈے پر ڈرون حملے اورتل ابیب میں ایک فوجی ہدف کو جدید میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اعلان کیا  ہے کہ اس نے اشدود بحری اڈے کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے تل ابیب میں ایک فوجی ہدف پر نئے حملے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تل ابیب میں ایک فوجی ہدف کو متعدد میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

اسی دوران لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبے المطلہ پرایک بڑے میزائل حملے کی خبر ہے۔

المطلہ ٹاؤن کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ آج صبح سے اب تک اس قصبے کو 8 بار میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس سے قصبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

صہیونی روزنامہ یدیعوت احارونوت نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے آج صبح سے المطلہ قصبے پر 100 سے زائد راکٹ اور میزائل داغے ہیں۔

ادھر صیہونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ رات لبنان سے مقبوضہ فلسطین پر 100 کے قریب میزائل اور راکٹ داغے گئے ہیں۔

ٹیگس