Nov ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • کرم ایجنسی: متحارپ فریقین کے مابین سیز فائر

کرم ایجنسی میں متحارپ فریقین کے مابین 7 دن کے لئے سیز فائر پراتفاق ہوا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی حکومت کے مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی جرگہ کرم سے واپس پشاور پہنچ گیا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے دعوی کیا کہ جرگے نے گزشتہ روز اہل تشیع کے عمائدین اوراہلسنت کے مشران سے ملاقات کی جس کے دوران فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کیا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر حکومتی وفد ضلعی عمائدین کے ساتھ جرگہ کر رہا ہے، فریقین نے ایک دوسرے کے قیدی اور لاشیں واپس کرنے پر بھی مکمل اتفاق کیا ہے۔

ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اہل تشیع رہنماؤں سے ملاقات میں مسائل کے حل کے لیے مثبت گفتگو ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر تکفیری دہشتگردوں کے حملوں میں 50  افراد شہید اور 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں جس میں اب تک 31 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

ٹیگس