Mar ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • بحرینی حکومت کا رویہ تفریق آمیز ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بحرینی حکومت ملک میں اکثریتی شیعہ مسلمانوں کے خلاف تفریق آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہے -

ثقافتی حقوق ، غربت و افلاس کے مسائل، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کا جائزہ لینے والے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انہیں دوہزارگیارہ سے اب تک بحرینی شیعہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تفریق آمیز اقدامات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں -

اقوام متحدہ کے مذکورہ رپورٹر نے کہا ہے کہ ان تفریق آمیزاقدامات کے نتیجے میں بحرینی شیعہ مسلمانوں کے مذہبی حقوق، مذہبی اور ثقافتی آزادی پامال ہورہی ہے -

اقوام متحدہ کے رپورٹر نے اپنی رپورٹ میں بحرینی شیعوں کے خلاف روا رکھے جارہے امتیازی سلوک اور تفریق آمیز اقدامات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت جن تفریق آمیزاقدامات کا ارتکاب کررہی ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ شیعہ مسلمانوں کے مذہبی اور مقدس مقامات کو منہدم کررہی ہے -

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بحرینی شیعہ مسلمانوں کو کنارے لگادیا گیا ہے اور ان کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کے بارے میں حکومت کے تعلیمی نظام اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈے کئے جاتے ہیں -

اقوام متحدہ کے مذکورہ رپورٹر نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے ملک کے اکثریتی شیعہ مذہب کی تعلیمات کو تعلیمی نصاب سے نکال دیا ہے-

ٹیگس