Mar ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکہ ایران کے میزائل تجربات کے مسئلے کو سلامتی کونسل میں اٹھائے گا، واشنگٹن

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب سمانتھا پاور نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کی جانب سے میزائل تجربات کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سمانتھا پاور نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات کے معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔ انھوں نے ایران کے میزائل تجربات کو خطرناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گذشتہ ہفتے اقتدار نامی میزائل مشقوں کے دوران قیام، قدر اور شہاب نامی بیلسٹیک میزائلوں کے تجربات کئے تھے۔ ایرانی حکام نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ان تجربات کا مقصد، دفاعی اور میزائل توانائی میں اضافہ کرنا ہے جس سے کسی ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

امریکہ کی جانب سے ایران کے میزائل تجربات کے مسئلے کو ایسی حالت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے کہ ایران کا یہ اقدام، کسی بھی بین الاقوامی معاہدے یا قوانین و اصول کے منافی نہیں ہے اور ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی دفاعی توانائی کے بارے میں کوئی سودے بازی یا مذاکرات نہیں کرے گا۔

ٹیگس