امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے
Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۲ Asia/Tehran
امریکہ میں صدارتی امیدواروں کی ریپبلکن دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں مظاہرین نے کفن باندھ کر احتجاج کیا۔
امریکا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند سخت گیر رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور احتجاج کا دائرہ اب کافی وسیع ہوتا جا رہا ہے۔
نیویارک میں درجنوں مظاہرین نے ٹرمپ آرگنائزیشن کے ہیڈکواٹر کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین، ٹرمپ ٹاور کے سامنے کفن لپیٹ کر سڑک پر لیٹ گئے۔
مظاہرین کا کہنا ہے تھا کہ امریکا میں اسلحہ تشدد کے واقعات میں روزانہ نوّے افراد ہلاک ہوتے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے کو مذاق سمجھتے ہیں۔ اس سے قبل فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں بھی ٹرمپ کی ریلی کے دوران وسیع احتجاج کیا گیا تھا۔