Mar ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائیوں میں روسی فوجیوں کی شرکت کی تردید

روس نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائیوں میں روسی فوجیوں کی شرکت کی تردید کی ہے -

کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے صوبہ حمص کے شہر پالمیرا میں شامی فوج کی کارروائیوں میں روسی فوجیوں کی شرکت کی خبروں کی تردید کی ہے -

کرملین کے ترجمان نے کہا کہ پالمیرا شہر میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی میں روسی فوجی شریک نہیں ہیں بلکہ یہ کارروائی مکمل طور پر شامی فوج انجام دے رہی ہے -

واضح رہے کہ روسی صدر پوتن نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ تاریخی شہر پالمیرا جلد ہی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوجائے گا اور اس شہر کے لوگ دوبارہ اپنےگھروں کو لوٹ آئیں گے۔

ٹیگس