Mar ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت کے خلاف عرب مہاجروں کا احتجاج

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عرب مہاجروں نے سعودی عرب کی جارحیتوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-

العالم چینل کی رپورٹ کے مطابق عرب مہاجروں نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں بحرین میں سعودی فوجیوں کے داخل ہونے کے پانچ سال مکمل ہونے اور اس ملک کے باشندوں کو سرکوب کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا- مظاہرے کے شرکاء نے یمن کے خلاف جاری سعودی حملوں کی بھی مذمت کی اور عرب قوموں کو اپنی سرنوشت کے تعین کا حق دیئے جانے پر تاکید کی-

مظاہرے کے موقع پر بحرین اور یمن میں سعودی فوجیوں کی سفاکیت کے حوالے سے تصویروں کی نمائش بھی لگائی گئی-مظاہرین نے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر، عوام کے خلاف جارحیت کے سبب، ریاض کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ تحریر تھا- اس مظاہرے میں بہت سی عرب اور غیر عرب سیاسی شخصیات اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن بھی شریک تھے-

ٹیگس