باکو اور ایروان کی جانب سے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
Apr ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا ایک دوسرے پر قرہ باغ کے علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ماسکو میں آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کی فوج کے سربراہوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے معاہدے کے باوجود آرمینیا کی فوج بدستور جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
آرمینیا کے صدر نے بھی جمہوریہ آذربائیجان پر الزام لگایا ہے کہ اس نے جمعہ کی رات یکطرفہ طور پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور عام شہریوں پر حملہ کیا ہے۔