Apr ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں امریکا کا خفیہ فوجی اڈہ

مقبوضہ فلسطین میں امریکا کا ایک خفیہ فوجی اڈہ موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔

صیہونی نیوز ویب سائٹ "والاہ" نے جمعرات کو اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج مقبوضہ فلسطین میں اینٹی میزائل سسٹم سے لیس خفیہ فوجی اڈہ بنا کر ہنگامی حالات میں اسرائیل کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق امریکی فوجی اڈے کا ڈیمونہ راڈار سسٹم سے تعلق ہے جو امریکی فوج کے ہاتھوں بنایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکا ہمیشہ صیہونی حکومت کی مالی مدد اور اسے ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے جبکہ صیہونی حکومت نے ملت فلسطین کے خلاف بے شمار جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

علاقے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے مشترکہ مفادات ہیں اور واشنگٹن علاقے اور بین الاقوامی حلقوں میں بھی اسرائیل کی حمایت کرتا رہا ہے۔

ٹیگس