جان کیری کی ایران سے مدد کی اپیل
Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام اور یمن میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے ایران سے مدد کی اپیل کی ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے اپنے دورہ بحرین کے دوران کہ جو دو ہزار دس کے بعد کسی بھی امریکی وزیر خارجہ کا اس ملک کا پہلا دورہ ہے، بحرینی حکام سے کہ جن پر اس ملک کی شیعہ اکثریت کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے اور انھیں طاقت کے زور پر کچلنے کا الزام ہے، مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کریں۔
جان کیری نے مزید کہا کہ تہران کو یمن میں جنگ کے خاتمے میں مدد دینی چاہیے۔ تہران کو ہماری مدد کرنی چاہیے تاکہ ہم شام میں جنگ کو ختم کر سکیں اور علاقے میں حالات کو بدل سکیں۔