Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ کا اچانک دورہ بغداد

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اچانک بغداد کا دورہ کیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ جان کیری نے یہ دورہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری سے بات چیت کے لئے کیا ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے عراقی حکام سے اپنی ملاقاتوں میں عراق کی سیکورٹی، اقتصادی اور سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے، جسے امریکا، مغرب اور علاقے کی بعض عرب حکومتوں کی حمایت حاصل ہے، دو ہزار چودہ کے موسم گرما میں عراق کے بعض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

پچھلے چند مہینوں کے دوران عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی سے بھی اربیل میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے عراق سے پہلے بحرین کا دورہ کیا تھا۔

ٹیگس