Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • پنامہ لیکس معاملے میں برطانیہ کے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ

پنامہ لیکس معاملے میں برطانیہ کی اپوزیشن جماعت نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

یورو نیوز ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے اس اعتراف کے بعد کہ آف شور کمپنیوں میں ان کے والد کے حصص تھے، اپوزیشن کی جانب سے ان پر حملہ تیز ہو گیا ہے۔

لیبرپارٹی کے رکن جان مین نے ڈیوڈ کیمرون کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی اخبار فائیننشیل ٹائمز نے بھی لکھا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے بھی اپنے والد کی کمپنی سے منافع کمایا ہے۔

ڈیلی ٹیلیگراف نے بھی لکھا ہے کہ رواں ہفتہ ڈیوڈ کیمرون کے لئے بدترین ہفتہ تھا۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے حصص کا اعتراف کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سارے ٹیکس ادا کر دیئے تھے۔

ٹیگس