Apr ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • پیرس دہشت گردانہ حملے کے بارے میں فرانس اور بیلجیئم کی عدلیہ کے مابین تعاون

بیلجیئم اور فرانس کی عدلیہ اور پولیس پیرس دہشت گردانہ حملوں کی تحقیقات میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہی ہیں

آر ٹی ایف بی آئی چینل کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ بیلجیئم اور فرانس کی عدلیہ کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل تحقیقاتی ٹیموں نے پچھلے چند روز سے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں اطلاعات و معلومات کا تبادلہ شروع کر دیا ہے - ان تحقیقات کا مرکز گذشتہ سال نومبر میں ہونے والے پیرس دہشت گردانہ حملے ہیں جن میں کم سے کم ایک سوتیس افراد مارے گئے تھے - یہ تحقیقاتی ٹیمیں ان حملوں کے ذمہ داروں کے نیٹ ورک کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں -

اس درمیان فرانسیسی پولیس اہلکاروں نے برسلز میں بلیجیئم کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر اطلاعات و معلومات کا تبادلہ بھی کیا ہے - یورپی ملکوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں اب تک سب سے زیادہ جانی نقصان فرانس او بیلجیئم کو ہوا ہے -

گذشتہ بائیس مارچ کو برسلز میں بھی دو الگ الگ دہشت گردانہ حملوں میں بتیس افرادہلاک اور تین سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے-

ٹیگس