Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کا مرحلہ تیزی سے طے پا رہا ہے، روس

روس نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے جامع مشترکہ ایکشن پلان، تیزی کے ساتھ عمل درآمد کا مرحلہ طے کر رہا ہے۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں روس کے مستقل مندوب ولادیمیر ورونکوف نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات، ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کی جانب بڑھ رہے ہیں- آئی اے ای اے میں روسی مندوب نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جمعے کو ویانا میں ہونے والے مذاکرات کا اصل ایجنڈا ایران کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ تھا، کہا کہ اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں اور اس معاملے کو پوری طرح حل کرنے میں وقت لگے گا-

انہوں نے کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان، عمل درآمد کی منزلوں کو تیزی کے ساتھ طے کر رہا ہے اور موجودہ اقدامات بھی مناسب ماحول میں انجام پا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے سبھی فریق اس عمل کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں-

روسی وزارت خارجہ نے بھی ویانا مذاکرات کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان پرعمل درآمد پروگرام کے مطابق ہو رہا ہے اور اب یہ عمل بتدریج استحکام پا رہا ہے-

ٹیگس