May ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • بشار اسد شام کے قانونی صدر ہیں، روس

مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے نمائندے نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بشار اسد شام کے قانونی صدر ہیں اور اس ملک کے مستقبل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ صرف اس ملک کے عوام ہی کر سکتے ہیں۔

روس کے نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے نمائندے میخائیل بوگدانف نے ماسکو میں جمعرات کو ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے گفتگو کرتے ہوئے شام میں فائر بندی کا دائرہ وسیع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے مسلح گروہوں اور بعض علاقائی ملکوں کی جانب سے جنیوا میں شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کے عمل کو کمزور بنانے کی کوششوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ، شامی عوام ہی کر سکتے ہیں اور یہ شامی عوام کا مسلمہ حق ہے۔

اس گفتگو میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بھی شام میں سیاسی تبدیلیوں کے جاری عمل اور اس ملک میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے دیگر گروہوں کے ساتھ فائر بندی کے عمل کو مستحکم بنائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

ٹیگس