یونان میں لیبریونینوں کی عام ہڑتال، پورے ملک میں نظام زندگی درہم برہم
یونان میں ملازمین کی یونینوں کی اڑتالیس گھنٹے کی عام ہڑتال میں پورے ملک میں نظام زندگی درہم برہم ہو کررہ گیا
یونان کی دوبڑی ورکرز یونینوں جی ایس ای ای اور اے ڈی ای ڈی وائی کی اپیل پر کی گئی ہڑتال کے سبب پورے یونان میں ٹرانسپورٹ، بس ، میٹرو، ٹرین اور حتی بحری جہازوں کی سروس معطل ہو کر رہ گئی - یہ ہڑتال پینشن اور آمدنی پر ٹیکس سے متعلق قوانین میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کے خلاف کئی گئی ہے -
واضح رہے کہ یورپی یونین، آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے یونان کو قرضے کی تیسری قسط دینے کے لئے شرط رکھی ہے کہ وہ پینشن اور ٹیکس سے متعلق قوانین میں اصلاحات انجام دے
سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ پینشن اور ٹیکس سے متعلق قوانین میں اصلاحات سے سرکاری ملازمین اور متوسط طبقے پر بہت زیادہ دباؤ پڑے گا -
جمعہ کو ہڑتال کی وجہ سے دارالحکومت ایتھنز میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے اور ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا- بتایا جاتا ہے کہ بس ، ٹرین، میٹرو اور بحری جہازوں کے ملازمین اتوار تک ہڑتال پر رہیں گے-
واضح رہے کہ جمعرات کو یونان کی پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ جمعے سے پینشن اور آمدنی پر ٹیکس کے بارے میں نئے قوانین پر بحث کرے گی ۔ پارلیمنٹ کے اس اعلان کے بعد یونان میں ملازمین کی یونینوں نے اڑتالیس گھنٹے کی عام ہڑتال کا اعلان کر دیا - نئے قانون کے مطابق پینشن کی رقم کم کر دی جائے گی اور آمدنی پر ٹیکس بڑھا دیا جائے گا-