آسٹریلیاء: پارلیمنٹ تحلیل، پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کا اعلان
May ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
آسٹریلیاء کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیاء کے وزیراعظم میلکم ٹرنبل نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات، دو جولائی کو ہوں گے۔ انھوں نے آسٹریلیاء کی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بھی اعلان کیا۔
اس بار آسٹریلیاء میں انتخابات اقتصادی بحران اور پناہ گزینوں کے بارے میں سخت پالیسی اپنائے جانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے زیر اثر ماحول میں منعقد ہوں گے۔
آسٹریلیاء میں پارلیمانی انتخابات کا اعلان معمول کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کیا جاتا ہے اور اس کے چھے ہفتے بعد کسی سرکاری تعطیل والے دن یہ انتخابات کرائے جاتے ہیں۔