May ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • روس پر امریکی الزام

امریکی صدر نے روس پر ایٹمی اسلحے میں کمی کے لئے مذاکرات پر تیار نہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے اتوار کو جاپان کے این ایچ کے ٹی وی سے گفتگو میں دعوی کیا کہ روس ایٹمی اسلحے کم کرنے کے بارے میں مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب وہ پہلی بار امریکا کے صدر بنے تو ایٹمی اسلحے میں کمی کے لئے اسٹارٹ ٹو نامی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوا ۔ باراک اوباما نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایٹمی اسلحے میں کمی کے تعلق سے امریکا اور روس بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن بقول ان کے روس نے اب تک اس سلسلے میں اپنے ارادے کا اظہار نہیں کیا ہے ۔

امریکی صدر باراک اوباما نے دعوی کیا کہ ایٹمی ترک اسلحہ کی راہ میں بڑے قدم اٹھائے گئے ہیں اور بقول ان کے ایٹمی طاقتوں نے کوئی نیا ایٹمی اسلحہ نہیں بنایا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ایٹمی اسلحے روس اور امریکا کے پاس ہیں۔

روس اور امریکا کے درمیان ہونے والے اسٹارٹ ٹو معاہدے کے مطابق دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ ایک ہزار پانچ سو پچاس ایٹمی اسلحے رکھ سکتے ہیں ۔

ٹیگس