Jun ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • بلیک سی میں امریکی بحری بیڑے کے داخلے پر روس کا  سخت ردعمل

روس کی وزارت خارجہ نے بلیک سی کے علاقے میں امریکی بحری بیڑے کے داخلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار آندرے کلن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلیک سی میں امریکی بحری بیڑے کا داخلہ روس کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس امریکہ کے اس اقدام کے مقابلے میں لازمی تدابیر اختیار کرے گا۔ آندرے کلن نے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام سے ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات میں جاری سرد مہری میں اضافہ ہوگا۔

روسی ذرائع ابلاغ نے چند روز قبل بتایا تھا کہ جدید ترین میزائلوں سے لیس امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس پورٹر بلیک سی میں داخل ہو گیا ہے۔

سن دوہزار چودہ میں جزیرہ نمائے کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد سے نیٹو نے روس کی زمینی اور سمندری سرحدوں کے قریب اپنی فوجی نقل و حرکت تیز کر دی ہے۔

روسی حکام مشرقی یورپ میں نیٹو کی سرگرمیوں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں۔

ٹیگس