Jun ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • نیویارک میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ

نیویارک میں بڑی تعداد میں انسانی حقوق کے طرفداروں نے مظاہرہ کر کے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

ایسوسی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام بڑی تعداد میں لوگوں نے نیوریارک میں ریاستی گورنر کے دفتر کے سامنے اجتماع اور صیہونی حکومت کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں میں سرکاری سرمایہ کاری پر پابندی کے ان کے فرمان کی مذمت کی ۔

صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی کمپین کے طرفداروں نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک کے گورنر کا یہ فرمان آزادی بیان اور تاجروں کے حقوق کے منافی ہے ۔ مظاہرین نے نیویارک کے گورنر آندرو کوموآ سے مطالبہ کیا کہ ، صیہونی حکومت کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں میں سرکاری سرمایہ کاری پر پابندی کا اپنا غیر قانونی فرمان واپس لیں۔

قابل ذکر ہے کہ نیویارک کے گورنر آندرو کوموآ نے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی کمپین میں امریکی کمپنیوں کی شمولیت کو روکنے کے لئے فرمان جاری کیا ہے کہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں اور اداروں میں سرکاری سرمایہ نہ لگایا جائے۔

یہ پہلا موقع ہے جب امریکا کی کسی ریاست کے گورنر نے اس طرح کا فرمان جاری کیا ہے۔ ریاست نیویارک کے گورنر نے یہ فرمان ایسے عالم میں جاری کیا ہے کہ حال ہی میں ایک سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور یورپ میں صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی کمپین کی مقبولیت میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

ٹیگس