Jun ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • جاپان میں امریکی فوجی موجودگی پر چین کی مخالفت

چین نے بھی جاپان میں امریکی فوجی موجودگی کی مخالفت کااعلان کیاہے-

جاپانی جزیرے اوکیناوا میں امریکی فوجی موجودگی کے خلاف دسیوں ہزار جاپانی شہریوں کے تازہ ترین احتجاجی مظاہروں کے بعد چین نے بھی امریکا سے کہا ہے کہ وہ جاپانی عوام کی خواہشات اور مطالبات کا احترام کرے - چینی وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ علاقے میں امن واستحکام کی برقراری کے لئے کوشش کرے -

چینی دفتر خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینک نے علاقے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو دیگر ملکوں کے لئے ایک خطرہ قراردیا -

واضح رہے کہ جاپان کے دسیوں ہزار باشندوں نے گذشتہ اتوار کو بڑے بڑے مظاہرے کرکے جاپانی جزیرے اوکیناوا اور جاپان کے دیگر علاقوں سے امریکی فوجیوں کے نکل جانے کا مطالبہ کیا تھا-

امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف جاپانی عوام کے غصے میں شدت ایک ایسے وقت آئی ہے جب پچھلے دنوں امریکی فوجی نے ایک جوان جاپانی خاتون کو قتل کردیا تھا - اس واقعے کے بعد سے جاپانی عوام نے اوکیناوا میں امریکی فوجی موجودگی کے خلاف اپنے احتجاجی مظاہرے دوبارہ شروع کردئے ہیں-

گذشتہ برسوں کے دوران بھی جزیرہ اوکیناوا میں امریکی فوجی موجودگی کے خلاف جاپانی عوام احتجاجی مظاہرے کرتے رہے ہیں - جاپانیوں کا کہناہے کہ ان کے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے جاپانی ثقافت کو خطرہ لاحق ہے -

 

ٹیگس