برطانیہ کے یورپی یونین میں باقی رہنے یا نہ رہنے کے بارے میں ریفرینڈم
Jun ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
برطانیہ کے شہری جمعرات کے روز ریفرینڈم میں شرکت کر کے یورپی یونین میں برطانیہ کے باقی رہنے یا نہ رہنے کے بارے میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی شہری جمعرات کی صبح سے ہی پولنگ مراکز پہنچ کر بلٹ باکس میں اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں اور پولنگ بند ہونے کے فورا بعد سے تین سو بیاسی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی شروع ہو جائے گی۔
ہر حلقے کے ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج، بارہ علاقائی مراکز ارسال کر دیئے جائیں گے اور پھر ہر مرکز، اس علاقے کے تمام ووٹوں کے نتیجے کا اعلان کرے گا جبکہ حتمی نتیجے کا مانچسٹر کی بلدیہ کی جانب سے اعلان ہو گا۔