Jun ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • سنگاپور، ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی

سنگاپور ایئرلائنز کے ایک طیارے میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

حکام کے مطابق طیارہ سنگاپور سے میلان جارہا تھا تاہم انجن میں تیل لیک ہونے کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی طور پر واپس سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

طیارے میں سوار دوسو بائیس مسافر اور عملے کے انیس افراد میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 

ٹیگس