Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی پر اوباما کا بیان

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہو جانے سے مستقبل میں عالمی اقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما نے کینیڈا میں ایک اقتصادی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے الگ ہو جانے سے برطانیہ اور یورپ میں ہی سرمایہ کاری کے امکانات پوری طرح سے معدوم ہو سکتے ہیں-

امریکی صدر نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی ترقی کی شرح بہت کمزور اور سست روی کا شکار ہے، یورپی یونین سے برطانیہ کے الگ ہونے کے فیصلے سے اور بھی زیادہ نقصان ہو گا-

امریکی صدر نے اس تقریر میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور نظریات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ امریکا کی تاریخ میں ایسا دور آتا رہا ہے جب جذبات سے کھیلنے والے سیاسی رہنما غیر منطقی طور پرامیگریشن مخالف جذبات کا سہارا لیتے رہے ہیں-

یاد رہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی پر امریکا اور بیشتر مغربی ملکوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے سنگین اقتصادی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں-

 

ٹیگس