Jul ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • سات امریکی سینیٹرز کا بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کا مطالبہ

سات امریکی سینیٹروں نے وزیر خارجہ جان کیری کے نام خط میں بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں سیاسی و سماجی اصلاحات انجام دینے کے لیے منامہ پر زیادہ دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر اور ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے چھے سینیٹروں نے جمعرات کے روز جان کیری کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ سیاسی مخالفین پر بحرینی حکومت کا دباؤ اور سخت اقدامات جاری رہنے کی صورت میں امریکہ کو بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے جیسے اقدامات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ان سینیٹروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام کی ناراضگی اور مطالبات سے بحرینی حکومت کی بےتوجہی نے اس ملک کے سماجی ڈھانچے کو حطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ انھوں نے سیاسی مخالفین کے ساتھ بحرینی حکومت کے تشدد آمیز رویے کو اس ملک کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا اور اس سلسلے میں شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ٹیگس