Aug ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • دلیر و بیباک مذہبی پیشوا زکزکی کو جیل میں ملا گرانقدر تحفہ

نائیجیریا کے معروف اور دلیر مذہبی پیشوا آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو جو جیل میں بند ہیں ، حضرت امام علی رضا (ع) کے روضے کے پرچم سے نوازا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے دلیر و بیباک مذہبی پیشوا آیت اللہ زکزکی کے رشتےداروں نے جیل میں انھیں مشہد میں فرزند رسول (ص) حضرت امام علی رضا (ع) کے روضے پر لہرانے والا پرچم تحفے کے طور پر پیش کیاہے-

اطلاعات کے مطابق یہ پرچم پاکر آیت اللہ ابراہیم زکزکی بہت خوش ہوئے اورحضرت امام علی رضا (ع) کے روضے کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا-

آیت اللہ زکزکی نائیجیریا میں نہایت محنت و لگن سے حقیقی اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں اور انھیں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے- نائیجیریا کی فوج نے ان کی مقبولیت سے گھبرا کر انھیں اور ان کے حامیوں کو کچلنے اور دبانے کی باربارکوشش کی اوراس تناظر میں گذشتہ سال شہر زاریا میں واقع ان کے گھر اور امام بارگاہ پر حملہ کرکے سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا - اس واقعے میں فوج کی جانب سے آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اورنہایت زخمی حالت میں جیل میں ڈال دیاگیا-

ٹیگس