روس کے بغیر شام کا بحران حل نہیں ہوسکتا: رجب طیب اردوغان
-
رجب طیب اردوغان نو اگست کو ایک اعلی سطحی وفد کو ساتھ لے کر روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کا دورہ کریں گے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ روس کے بغیر شام کے بحران کو حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوغان نے اپنے دورۂ سینٹ پیٹرز برگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات سے قبل، روسی خبررساں ادارے تاس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس کی شرکت کے بغیر شام کے بحران کا حل کیا جانا ناممکن ہے اور صرف روس کے تعاون کے ساتھ ہی ہم شام کے بحران کا سیاسی حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔
رجب طیب اردوغان نے یورپی یونین کے ساتھ ترکی کےتعلقات کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور یہ یونین ترپن برسوں سے ہم کو دھوکہ دیتی چلی آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ رجب طیب اردوغان منگل کے دن انقرہ میں منعقدہ ایک اقتصادی سیمینار میں کہا تھا کہ وہ نو اگست کو ایک اعلی سطحی وفد کو ساتھ لے کر روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔