Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • روسی صدر کا ہندوستان دورہ

روس کے صدر ولادیمیر پوتین تیئسویں ہند-روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج ہندوستان پہنچ رہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ولادیمیر پوتین کے پروگراموں میں سب سے اہم ایجنڈا جمعہ کو تئیسویں ہند-روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت اور وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات ہے۔دونوں رہنما سربراہی اجلاس سے قبل علاقائی، دوطرفہ اور عالمی اہمیت کے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔

چوٹی کانفرنس کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان دفاع، سلامتی اور تجارت جیسے شعبوں پر خاص طور پر بات چیت ہوگی۔ 

توقع ہے کہ بات چیت کے دوران ہندوستان کی طرف سے ایس چارسو فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس کے علاوہ روس کی جانب سے پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے سخوئی ستاون کے سودے پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

اطلاعات ہیں کہ روس سے تیل کی خریداری کا معاملہ بھی گفتگو کا موضوع بنے گا۔ یاد رہے امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر پچاس فیصد امپورٹ ڈیوٹی لگانے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور پیش رفت کے تناظر میں روسی صدر پوتین کے اس دورے کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ 

 

ٹیگس