Aug ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے ایک زور دار بم دھماکے میں کم از کم بائیس افراد ہلاک اور نوّے دیگر زخمی ہو گئے۔
    شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے ایک زور دار بم دھماکے میں کم از کم بائیس افراد ہلاک اور نوّے دیگر زخمی ہو گئے۔

ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

پریس ٹی وی کے مطابق, ترکی کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبے غازی انتپ میں شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے ایک زور دار بم دھماکے میں کم از کم بائیس افراد ہلاک اور نوّے دیگر زخمی ہو گئے۔ ترکی کے حکام نے اس بم دھماکے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار افراد کا پتہ لگانے اور انھیں گرفتار کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

ترکی کے مختلف صوبوں کے عوام نے بھی احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کی۔

ٹیگس