اٹلی: زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو ساٹھ ہو گئی
Aug ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
اٹلی میں آنے والے شدید زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو ساٹھ ہو گئی ہے اور ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد اور لاشوں کو نکالنے کا کام بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔
واضح رہے کہ اٹلی میں چھ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے نے بہت سے علاقوں میں تباہی مچا دی اور کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔
دو ہزار نو میں بھی اٹلی میں چھ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں تین سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔