شیخ زکزکی کی رہائی کے لئے نائجیریا میں مظاہرے جاری
Sep ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
نائیجیریا میں ایک بار پھر لوگوں نے بڑی تعداد میں فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کے مظالم کے خلاف مظاہرے کئے ہیں
سنیچر کو نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ اور شیعہ مسلمانوں کے بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے ان کی رہائی کے حق میں اور سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد کے خلاف زبردست مظاہرے کئے- آیت اللہ زکزکی کے حامیوں نے خاص طور سے زاریا شہر میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا انعقاد کیا - مظاہرین نے آیت اللہ زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور نائیجیریا کی فوج کے خلاف زبردست نعرے بازی کی- قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا میں آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لئے مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں -