Sep ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ جیسے امیدواروں کی انتخابی مہم سے مسلمانوں اور ان کے مقدس مقامات پر حملے میں اضافہ ہوا ہے۔
    امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ جیسے امیدواروں کی انتخابی مہم سے مسلمانوں اور ان کے مقدس مقامات پر حملے میں اضافہ ہوا ہے۔

نیویارک میں ایک شخص نے باحجاب مسلمان خاتون کے حجاب کو نذر آتش کر دیا۔

روزنامہ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک کی پولیس نے منگل کو ایک ویڈیو کلپ جاری کی ہے جس میں اس شخص کو دکھایا گیا ہے جس نے باحجاب مسلمان خاتون کے لباس کو نذرآتش کیا ہے- نیویارک پولیس نے کہا ہے کہ اس خاتون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے- نیویارک میں مذہبی و نسلی منافرت کی تفتیش کرنے والے ادارے کے اہلکار اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے-

یہ واقعہ گیارہ ستمبر کے واقعے کی پندرہویں سالگرہ کے ایک دن بعد پیش آیا - گذشتہ برسوں میں امریکہ میں مسلمانوں اور ان کے مقدس مقامات پر حملے تیز ہو گئے ہیں اور اس ملک کے صدارتی انتخابات کے ڈونالڈ ٹرمپ جیسے امیدواروں کی انتخابی مہم سے ان حملوں میں اور اضافہ ہوا ہے-

ٹیگس