غیرمعمولی فوجی امداد کا معاہدہ کرنے پر نیتن یاہو کا باراک اوباما سے اظہار تشکر
Sep ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے فوجی امداد کا تاریخی معاہدہ کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے لیے فوجی امداد کے معاہدے کے باضابطہ اعلان کے بعد اس معاہدے کو تاریخی اور بے نظیر قرار دیتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کا شکریہ ادا کیا۔
نیتن یاہو نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ یہ بے نظیر معاہدہ آئندہ دہائی میں اسرائیل کی اسٹریٹیجک فوجی برتری کو قائم رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیل کی مدد کرے گا کہ وہ اپنی مسلح افواج کو مضبوط بنا سکے اور اپنے دفاعی میزائل کو ترقی دے اور یہ اسرائیل کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔