اوکلاہوما سٹی میں نسل پرستی مخالف مظاہرے
Sep ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
امریکی ریاست اوکلاہوما کے عوام نے ایک سیاہ فام کے قتل کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اوکلاہوما سٹی کے شہریوں نے ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کیٹ لامونٹ اسکاٹیک کے قتل کی مذمت کی- مظاہرین، امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فاموں کے خلاف تشدد اورمہلک فائرنگ روکنے کا مطالبہ کررہے تھے- ان مظاہروں کی کال ''سیاہ فاموں کی جان اہم'' نامی ایک تحریک نے دی تھی -
سیاہ فام کیٹ لامونٹ اسکاٹیک گذشتہ ہفتے اس وقت پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا- کیٹ لامونٹ اسکاٹ کی موت ایسے وقت ہوئی ہے جب گذشتہ چند مہینوں میں افریقی نژاد امریکیوں کے ناقابل جواز قتل کی وجہ سے پولیس کے خلاف عام ناراضگی اور غصہ بڑھ گیا ہے-